برازیل میں پرتشدد مظاہرے، صدر نے آرمی چیف کو برطرف کردیا

برازیل میں پرتشدد مظاہرے، صدر نے آرمی چیف کو برطرف کردیا
برازیل کے صدر نے ملک میں بڑھتے ہوئے حکومت مخالف مظاہروں کے بعد آرمی چیف کو برطرف کر دیا ہے۔صدر لولا ڈی سلوا کا کہنا ہے انہیں شک ہے کہ آرمڈ فورسز کے اہلکار بھی مظاہرین کے ساتھ ملے ہوئے تھے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا نے دو ہفتوں کے احتجاج کے بعد چند ہفتے قبل آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے والے جنرل جولیو کو عہدے سے برطرف کر دیا۔ ان کی جگہ صدر کے قریبی تصور کیے جانیوالے کمانڈر جنرل ٹومس کو نیا آرمی چیف لگایا جا رہا ہے جنہوں نے مظاہرین سے صدارتی انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ خیال رہے کہ برازیل کے سابق صدر کے ہزاروں حامیوں نے 8 جنوری کو مظاہرہ کیا تھا۔ نیشنل کانگریس، صدارتی محل اور سپریم کورٹ پر سرکاری عمارتوں پر حملے بھی کیے تھے۔ اس احتجاج کے نتیجے میں درجنوں سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے۔ برازیل کے پولیس حکام کے مطابق 8 جنوری کو ہونے والے پُر تشدد مظاہروں میں 2 ہزار افراد کو حراست میں لیا گیا تھا جس میں سے 1200 تاحال زیر حراست ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔