شاہین آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

شاہین آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے حرم شریف سے اپنے مداحوں کیلئے احرام باندھے تصویر شیئر کی ، تصویر کے کیپشن میں ’الحمد اللّٰہ‘ لکھا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی اہلخانہ کے ہمراہ عمرہ ادا کیا ہے۔اس دوران ان کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے بیٹے عبداللہ کو کندھے پر بٹھائے چل رہے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔