کراچی کے متعدد علاقوں میں بوندا باندی سے موسم سرد ہوگیا

کراچی کے متعدد علاقوں میں بوندا باندی سے موسم سرد ہوگیا

کراچی : (ویب ڈیسک )شہر قائد کے متعدد علاقوں میں بوندا باندی سے موسم سرد ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق   کراچی کے متعدد علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ہے۔گلشن معمار ، سہراب گوٹھ، عائشہ منزل، ایف بی ایریا میں بارش ہوئی ، اسکے علاوہ  گلستان جوہر، یونیورسٹی روڈ پر بھی ہلکی بارش ہوئی ہے۔

دوسری جانب ملک کے بشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  اسلام آ باد میں موسم سرد اور خشک ہونے کے ساتھ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،جبکہ ا سلام آ باد میں صبح  اور رات کے اوقات میں دھند چھائی رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخواہ  میں بھی موسم سرد اور خشک  اور بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں دھند  چھائے رہے گے۔

بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا، سندھ کے بشتر اضلاع میں موسم سرد خشک ،دھند  چھائے رہنے کا امکان  ہے، کشمیر، گللگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

Watch Live Public News