دانیال عزیز کی 14 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور

دانیال عزیز کی 14 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور
کیپشن: دانیال عزیز کی 14 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور

ویب ڈیسک: سینئر سیاستدان دانیال عزیز نے لیگی قیادت سے اختلافات اور پی ٹی آئی ٹکٹ سے متعلق خبروں کے بعد حفاظتی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں دانیال عزیز کی  جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مجھے نامعلوم افراد کے خلاف درج مقدمے میں ملوث کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ افواہ پھیلائی گئی کہ دانیال عزیز تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔

درخواست کے مطابق ہماری طرف سے تردید کے باوجود ہمارے کارکنوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔  اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا ہے کہ متعلقہ عدالت میں پیشی کے لیے حفاظتی، راہداری ضمانت منظور کی جائے۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے 20 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض دانیال عزیز کی 14 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔