کیا اداکارہ عائشہ عمر بھی شعیب ملک کی بیوی ہیں؟ ایکٹرس کا حیران کن بیان آگیا

کیا اداکارہ عائشہ عمر بھی شعیب ملک کی بیوی ہیں؟ ایکٹرس کا حیران کن بیان آگیا
کیپشن: Ayesha Umer's statement
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار آل راونڈر شعیب ملک نے گذشتہ دنوں فیمس پاکستانی اداکارہ ثناجاوید سے شادی کی، شعیب ملک کی شادی کےبعد اداکارہ عائشہ عمر نے بھی خاموشی توڑتے اہم بیان دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ایکٹرس عائشہ عمر نے کہا کہ آج بھی کچھ رشتہ دار سمجھتے ہیں کہ میں شعیب ملک کی بیوی ہوں، وہ ماضی کی افواہوں کو سچ سمجھتے ہیں۔

نجی نیوزچینل کے ایک شو میں شرکت کے دوران اداکارہ عائشہ عمرنے حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے تمام افواہوں کو بےبنیادقرار دیا،عائشہ کا ویڈیو کلپ قومی کرکٹر شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کے اعلان کے بعد سامنے آیا۔

عائشہ عمر نے سوشل میڈیا کے منفی پہلوؤں پر  بات کرتے ہوئے  کہا کہ ’ میرے ساتھ تو کیا کیا نہیں ہوا، پہلے میں بہت خوفزدہ ہوجاتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہے، سوشل میڈیا پر میری نجی تصاویر گردش کرتی رہیں، بہت ساری افواہیں پھیلائی جاچکی ہیں، لوگوں نے شعیب ملک کے ساتھ میری شادی کرادی تھی‘۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر عائشہ عمر اور شعیب ملک کا رومانوی فوٹو شوٹ وائرل ہوا تھا جس کے بعد قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں کہ دونوں کے درمیان کوئی تعلق ہے، بعدازاں عائشہ عمر نے اس کی تردید کردی تھی۔