شعیب ملک اور ثناجاوید کی "اَن دیکھی" تصویر منظرعام پر آگئی

Sana and Shoaib Malik new pic
کیپشن: Sana and Shoaib Malik
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈیسک)کرکٹر شعیب ملک سے دوسری شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ ثنا جاوید نے اپنی شادی کی ان دیکھی تصویر شیئر کرتے ہوئے شوہر پر فخر کا اظہار بھی کیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستانی ایکٹرس ثنا جاوید اور شعیب ملک نے اپنی شادی کی ایک اور ان دیکھی تصویر شیئر کردی ہے، جس میں دونوں کو عروسی لباس میں ایک دوسرے سے ملتے دیکھا جا سکتا ہے، دونوں کی جانب سے شادی کی مذکورہ تصویر پہلے شیئر نہیں کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ ثنا جاوید اور شعیب ملک نے 20 جنوری کو سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصدیق کی تھی۔

 کرکٹر اس سے پہلے سابقہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ 2010 میں شادی کرچکے ہیں مگر یہ شادی  2023 میں طلاق پر ختم ہوئی۔

اداکارہ ثنا جاوید نے پہلی شادی گلوکار و اداکار عمیر جسوال سے 2020 میں کی تھی اور دونوں کے درمیان ممکنہ طور پر 2023 میں طلاق ہوئی لیکن دونوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ ان کے درمیان کب طلاق ہوئی۔

اپنی شادیوں کی ناکامی کے بعد شعیب ملک اور ثنا جاوید نے 20 جنوری کو شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے رشتہ زادواج میں منسلک ہونے کی تصدیق کی تھی۔