’’ لو یو ابو ، امی ‘‘ بیروزگار نوجوان نے بیوی 3 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

’’ لو یو ابو ، امی ‘‘ بیروزگار نوجوان نے بیوی 3 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
کیپشن: ’’ لو یو ابو ، امی ‘‘ بیروزگار نوجوان نے بیوی 3 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

ویب ڈیسک : حسن رضا رضوی نامی شہری نے بیروزگاری قرض پریشانی سے تنگ آکر3معصوم بچوں بیوی کو قتل کرکے خود کشی کرلی۔

 رپورٹ کے مطابق پھندا لے کر خودکشی کرنے والے حسن رضا نے اپنے آخری  نوٹ میں لکھا کہ لیپ ٹاپ میں سب  تفصیل ہے۔ ماں بہن بھائیوں سے محبت کا اظہار کرکے معافی مانگی  اور کہا بیوی بچے شہید ہیں کیونکہ بے گناہ مارے گئے۔

 پولیس کے مطابق کراچی میں وائر لیس گیٹ کے قریب  فلک ناز اپارٹمنٹس میں تین بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں،ایک شخص نے بیوی بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔

حسن رضا نے اپنی بیوی اور بچوں کے سروں پر گولیاں مار کر انہیں قتل کیا  جس کے بعد خود پھندا لے کر اپنی جان دیدی۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے آلہ قتل برآمد کرلیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سانحے کی وجہ  بیروزگاری  تھی ۔ ذرائع کے مطابق متوفی چار ماہ سے بیروزگار تھا۔