محسن نقوی کو چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی تعینات کرنے کی منظوری

محسن نقوی کو چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی تعینات کرنے کی منظوری
کیپشن: محسن نقوی کو چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی تعینات کرنے کی منظوری

ویب ڈیسک :نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے   محسن نقوی کو چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم نے ذکاء اشرف کا استعفی بھی منظور کرلیا ۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ محسن نقوی کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ محسن نقوی کو پی سی بی کا ممبر بورڈ آف گورنر بھی تعنیات کردیاگیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کے ساتھ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب بھی رہیں گے۔ 

چینلز اونر محسن نقوی آج کل نگراں وزیر اعلی پنجاب بھی ہیں۔ ان کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض چیف سلیکٹرہیں۔

قبل ازیں  ذکا اشرف کی جگہ محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی  نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، الیکشن کمشنر پی سی بی ایڈووکیٹ شاہ  خاورکا کہنا تھاکہ پیٹرن کی طرف سےنامزد ہونے والے  دونام مکمل ہوگئے ہیں۔

Watch Live Public News