معروف گلوکارہ کو صرف ایک گانےپراپنےفالوروز سےہاتھ دھوناپڑ گیا

 معروف گلوکارہ کو صرف ایک گانےپراپنےفالوروز سےہاتھ دھوناپڑ گیا
کیپشن:  معروف گلوکارہ کو صرف ایک گانےپراپنےفالوروز سےہاتھ دھوناپڑ گیا

ویب ڈیسک :   معروف گلوکارہ کو محض ایک گانے کے بولوں  پر اپنے ساڑھے تین لاکھ فالوروز سے ہاتھ دھونا پڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق  آریانا گرانڈے اپنے نئے گانے ’’ یس ۔ اینڈ؟ پر پرستاروں کے مخالفانہ روئیے کا سامنا کرنا پڑا ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے انسٹا گرام پر ان کے ساڑھے 3 لاکھ فالوورز کم ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق آریانہ نے اپنے سابق دوست ایتھن سلٹر کا اپنے سولو گانے میں ریفرنس دینے پر متنازع ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے  انکے گانے کو سپوٹیفائی پر ریلیز ہوتے ہی 11 ملین سٹریمز مل گئی تھیں  تاہم اپنے دوست ایتھن سلٹر کا  گیت میں حوالہ دیا گیا تھا جسے کچھ پرستاروں نے شرمناک قرار دیا ۔ 
 یادرہے گرانڈے نے اپنے شوہر سے علیحدگی کےبعد ایتھن سے دوستی کی تھی جس سے ان کا ایک بیٹا بھی  ہے جو اپنے باپ کے پاس رہ رہا ہے ۔