نیٹ فلکس اکاؤنٹ کی قیمتوں میں پھر اضافہ، سبسکرائبرز کی تعداد 302 ملین

Netflix is raising prices after reporting its biggest-ever subscriber jump
کیپشن: Netflix is raising prices after reporting its biggest-ever subscriber jump
سورس: google

   ویب ڈیسک : عالمی سٹریمنگ کمپنی   نیٹ فلکس کے 19 ملین مزید سبسکرائبر ،، دنیا بھر میں سبسکرائبرز کی تعداد 302 ملین ہوگئی۔۔ اسبسکرپشن کے ریٹ مزید بڑھانے کا بھی اعلان کردیا  ۔

نیٹ فلکس کے اعلان کے مطابق 2024 کی آخری سہ ماہی میں اس کے عالمی صارفین کی تعداد میں مزید 19 ملین کا اضافہ ہوگیا ہے 

 یادرہے نومبر 2024 میں ہونے والے مائیک ٹائی سن اور جیک پال کے درمیان باکسنگ میچ کو دیکھنے کے لئے دنیا بھرسے 108 ملین صارفین نے نیٹ فلکس کو جوائن کیا تھا۔

جس کے بعد کرسمس کی چھٹیوں میں دو NFL گیمز بھی نیٹ فلکس پر اسٹریم کی گئیں جس کو 30 ملین عالمی ناظرین نے براہ راست دیکھا اور یہ انسانی تاریخ کی سب سے زیادہ اسٹریم کی جانے والی فٹ بال گیمز تھیں۔

 اسی طرح"سکویڈ گیم" سیزن دو کی کامیابی سے بھی سبسکرپشنز میں اضافہ ہوا،  یہ نیٹ فلکس پلیٹ فارم کا آج تک کا سب سے بڑا پریمیئر، جس نے پہلے ہفتے میں 68 ملین آراء حاصل کیں۔ 

اس مہینے کے شروع  سے Netflix نے  ہرپیر کی رات  کو WWE "را" لائیو نشریات بھی شامل کی ہیں ۔

منگل کو اعلان کردہ قیمتوں میں اسٹینڈرڈ ماہانہ رکنیت بغیر اشتہارات کے اکاؤنٹ  کا ریٹ $15.49 سے بڑھا کر  $17.99 ماہانہ  کردیا گیا ہے۔

، جبکہ اشتہارات  کے ساتھ معیاری اکاؤنٹ کی فیس ایک ڈالر بڑھ کر $7.99  ماہانہ ہوجائے گی۔ اسی طرح 4K ویڈیو کوالٹی والے اکاؤنٹ کی فیس ، $2  کے اضافے کے بعد $24.99 ماہانہ   ہوگی۔

 یادرہے OTT پلیٹ فارمز ڈزنی، میکس، پیاکاک، ایپل اور دیگر نے اپنی قیمتیں پہلےسے ہی  بڑھا دی ہیں۔ Netflix نے آخری بار 2022 میں اپنے معیاری پلان کی قیمت میں اضافہ کیا تھا۔

  نیٹ فلکس کے جاری کردہ بیان کے مطابق پلیٹ فارم کی  آمدنی پچھلی سہ ماہی کے مقابلے  میں 16 فیصد بڑھ گئی، جو اس کی تاریخ میں پہلی بار 10 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی، جبکہ آپریٹنگ آمدنی کل 2.3 بلین ڈالر رہی، جو کہ سال بہ سال 52 فیصد اضافہ ہے۔ 

لیگیسی میڈیا کمپنیوں نے Netflix کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے اپنی اسٹریمنگ سروسز شروع کرنے کے لیے اربوں ڈالر خرچ کیے ہیں کیونکہ روایتی کیبل اور براڈکاسٹ  چینلز ختم ہو رہے ہیں۔

جب کہ کچھ حریف، بشمول Disney اور CNN کی پیرنٹ کمپنی Warner Bros. Discovery، حال ہی میں پہلی بار اسٹریمنگ اسپیس میں منافع  حاصل کیا ہے۔

Watch Live Public News