سیف علی خان پر حملہ کرنے والے کوغربت،ماں کے علاج نےمجرم بنا دیا

سیف علی خان پر حملہ کرنے والے کوغربت،ماں کے علاج نےمجرم بنا دیا
کیپشن: سیف علی خان پر حملہ کرنے والے کوغربت،ماں کے علاج نےمجرم بنا دیا

ویب ڈیسک: ہالی ووڈ ہیرو سیف علی خان عرف چھوٹے نواب کو زخمی کرنے والے  ملزم  اور واردات  کے بارے میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملزم  شریف فقیر تھانہ شہر کے ایک ریستوران  میں   ملازمت سے پہلے ورلی کے ایک ریسٹورنٹ میں کام کرتا تھا۔  تاہم جب وہ چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کو نوکری سے نکال دیا گیا۔
 ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی شہری شریف فقیر، جسے اداکار سیف علی خان پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، ملزم انتہائی غربت  کا شکار تھا اور اب وہ اپنی بیمار ماں کے علاج کے لئے  لوٹ مار کی رقم کے ساتھ بنگلہ دیش فرار ہونا چاہتا تھا۔

 تفتیشی پولیس افسر کے مطابق ملزم کو یہ نہیں پتہ کہ اس نے نادانستہ طورپر چوری کے لئے جس گھر کاانتخاب کیا ہے وہ نامور بالی وڈ اداکار   سیف علی خان کی رہائش گاہ ہے۔

اس نے پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو بتایا کہ وہ ماہانہ  13 ہزار روپے کما پاتا تھا اور اپنی ماں کے علاج کے لیے 12 ہزار روپے بنگلہ دیش بھیج دیتا تھا جبکہ خود ایک ہزار مہینہ اور ملنے و الی بخشیش پر گزارا کرتا تھا تاہم اگست میں وہ چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا اور اس کی ملازمت ختم کر دی گئی۔

شریف  سیف کے  باندرا والے گھر میں کیسے داخل ہوا؟

پولیس نے  انکشاف کیا ہے  کہ 30 سالہ شریف الاسلام شہزاد محمد روہیلا امین فقیر عرف وجے داس  ممبئی کے باندرہ علاقے میں  واقع کثیرالمنزلہ  ’’  ست گرو شرن’’ اپارٹمنٹس میں کمپاؤنڈ کی دیوار پھلانگ کر اس وقت اندر داخل ہوا  جب سیکیورٹی گارڈزسو رہےتھے ۔

 پولیس کی ملزم کے ساتھ واردات کی پھر ریہرسل:

ممبئی پولیس نے ملزم کے ساتھ ست گورو شرن بلڈنگ میں کرائم سین کو دوبارہ دہرایا ۔

پولیس ملزم کو اداکار کی عمارت کے ساتھ ساتھ دیگر مقامات پر لے گئی جہاں وہ ممکنہ طور پر کھانا کھانے، کپڑے تبدیل کرنے اور ٹرین میں سوار ہونے کے لیے گیا تھا۔

ملزم شریف بنگلہ دیش کا قومی سطح پر لڑنے والا پہلوان نکلا

بنگلہ دیش کے جھلوکاٹھی ضلع کا رہنے والا فقیر، ممبئی میں پانچ ماہ سے مقیم تھا۔پولیس نے مزید بتایا کہ دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا ہے وہ بنگلا دیش میں قومی سطح  پر پہلوان تھا۔

پولیس کے مطابق یہ ہی وجہ ہے کہ ملزم نے اپنی جمسانی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیف علی خان پر متعدد حملے کیے جس سے اداکاربری طرح زخمی ہوئے۔

Watch Live Public News