پنجاب کے موٹر وہیکل مالکان کے لیے خوشخبری 

پنجاب کے موٹر وہیکل مالکان کے لیے خوشخبری 

(ویب ڈیسک )  ترجمان ڈی جی ایکسائز  کا کہنا ہے کہ پنجاب کے رہائشی موٹر وہیکل مالکان اب کسی بھی ضلع میں اپنی گاڑی رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں۔

موٹر وہیکل آرڈینینس ایکٹ 1965کے سیکشن 24میں ترمیم کی کابینہ سے منظوری کے بعد گاڑی کی رجسٹریشن کے لیے متعلقہ ضلع کی شرط ختم  کردی  گئی۔

ترجمان  کاکہنا ہے کہ   پنجاب کے رہائشی موٹر وہیکل مالکان اب کسی بھی ضلع میں اپنی گاڑی رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں، سیکشن 24 کے تحت موٹر مالکان  اپنے مستقل رہائشی ضلع میں گاڑی کی رجسٹریشن کروانے کے پابند تھے۔

ڈی جی ایکسائز کا کہنا ہے کہ  مجوزہ ترمیم کے بعد پنجاب کے مستقل رہائشی پنجاب بھر میں کسی بھی ضلع میں گاڑی رجسٹرڈ کروا سکیں گے ،مروجہ ایکٹ کے تحت 2020 ء سے  پورے پنجاب میں ایک ہی رجسٹریشن سیریز کے تحت رجسٹریشن نمبر الاٹ کیے جا رہے ہیں ،مجوزہ ترمیم کے تحت گاڑیوں کی ایک سے دوسرے صوبے میں نقل و حرکت پر کوئی قدغن نہیں ۔

عمر شیر چٹھہ کا مزید کہنا ہے کہ ایکٹ میں مجوزہ ترمیم کا مقصد موٹر وہیکلز پر قوانین کے اطلاق اور ای چالان میں سہولت ہے ، پنجاب میں رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان کو آئن لائن ٹرانسفرز اور ای رجسٹریشن کارڈ جیسی اضافی سہولیات دستیاب ہیں، ٹوکن ٹیکس کی آن لائن وصولیاں یقینی بنائی جا رہی ہیں۔  سڑکوں پر ناکوں کے دوران گاڑی  اور مالک کے کوائف کی آن لائن تصدیق ممکن ہے۔

Watch Live Public News