ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے شیرا کوٹ بکرمنڈی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگوں اور ڈور کی بڑی کھیپ برآمد کر لی، جبکہ غیر قانونی پتنگ فروشی میں ملوث دو ڈیلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کیے گئے چھاپے کے دوران 4 ہزار پتنگیں اور 180 ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں۔ پکڑی جانے والی پتنگیں اور ڈور مقررہ ایس او پیز کے خلاف پائی گئیں۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر پتنگیں فروخت اور آن لائن سپلائی کرتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔