ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کا بگ بیش لیگ (BBL) میں سفر ختم ہوگیا ہے۔
سڈنی سکسرز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے ایک بیان میں بابر اعظم کی عدم دستیابی کا اعلان کیا، جس کے مطابق وہ اب بگ بیش لیگ کے بقیہ میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
سڈنی سکسرز کے مطابق بابر اعظم کو فوری طور پر پاکستان ٹیم کے کیمپ میں طلب کیا گیا ہے، جہاں انہیں اگلی اسائنمنٹس کے لیے تیار کرنے کی غرض سے واپس بلایا گیا ہے۔ اس لیے بابر اعظم اب بی بی ایل کے فائنلز سیریز کے بقیہ میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
Thank you, Babar
— Sydney Sixers (@SixersBBL) January 22, 2026
Babar Azam has been recalled to join Pakistan’s national camp ahead of upcoming international fixtures.
He will be unavailable for the remainder of the BBL|15 Finals Series.
More info at https://t.co/XFOTpJiF9I pic.twitter.com/EOaLKZlLG0
سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کا شکریہ بھی ادا کیا اور ان کے بی بی ایل میں شمولیت کے دوران کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔
واضح رہے کہ سڈنی سکسرز کا اگلا میچ چیلنجر فائنل ہے، جو کہ ہوبارٹ ہیوریکینز کے خلاف کھیلا جائے گا۔ چیلنجر جیتنے والی ٹیم بی بی ایل کے فائنل میں اتوار کو پرتھ اسکارچرز کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔