ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے بگ بیش لیگ (BBL) میں اپنی شمولیت کے دوران حاصل کی جانے والی خوشگوار یادوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اچھے لمحات کے ساتھ واپس جا رہے ہیں۔
سڈنی سکسرز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بابر اعظم کا بیان شیئر کیا، جس میں انہوں نے سڈنی سکسرز کے فینز کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کی پرفارمنس کے دوران بھرپور حمایت کی۔
بابر اعظم نے مزید کہا: "میں سڈنی سکسرز کے کوچز اور کھلاڑیوں کا بھی دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے میرے ساتھ اس شاندار تجربے کا حصہ بنایا۔ یہاں بہت لطف اندوز ہوا ہوں، مگر بدقسمتی سے نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے مجھے ٹیم کو چھوڑنا پڑ رہا ہے۔"
A message from Babar before he heads back to Pakistan to join his national teammates in camp ???? pic.twitter.com/0vO0Nuokzw
— Sydney Sixers (@SixersBBL) January 22, 2026
یاد رہے کہ اس سے قبل سڈنی سکسرز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں بابر اعظم کی عدم دستیابی کا اعلان کیا تھا۔ سڈنی سکسرز کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو فوری طور پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ میں طلب کیا گیا ہے، اور انہیں اگلی اسائنمنٹس کے لیے واپس بلایا گیا ہے۔
سڈنی سکسرز کا کل چیلنجر فائنل ہوبارٹ ہیوریکینز کے ساتھ شیڈول ہے، اور چیلنجر جیتنے والی ٹیم بی بی ایل کے فائنل میں اتوار کو پرتھ اسکارچرز کے خلاف مقابلہ کرے گی۔