ویب ڈیسک: لاہور کے پارکوں میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ گرین بیلٹس ، سبزہ زار پر بھی پتنگ بازی کی ممانعت ہوگی۔
پی ایچ اے کے تمام زونز ڈائریکٹرز کو مراسلہ جاری کردیا گیا۔
مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ڈائریکٹرز اپنے زیر انتظام پارکوں میں پابندی پر عملدرآمد یقینی بنائیں ۔احکامات کی خلاف ورزی کی ہرگز اجازت نہ دی جائے۔
مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ ڈائریکٹرز ذمہ دار ہونگے۔احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔