(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ فروری 2024 سے اب تک پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 9 لاکھ 94 ہزار 36 روزگار کے مواقع پیدا کیے جا چکے ہیں.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ 3 لاکھ 15 ہزار 536 نوکریاں باقاعدہ سرکاری بھرتیوں،ادارہ جاتی اصلاحات اور سروسز میں توسیع کے ذریعے پیدا کی گئیں،مریم نواز ہیلتھ کلینکس، سکولز، ستھرا پنجاب سمیت دیگر منصوبوں سے نوکریاں دی گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ 2 لاکھ 3 ہزار روزگار کے مواقع آسان کاروبار فنانس کے تحت ایس ایم ای فنانسنگ کے ذریعے فراہم کیے گئے،4 لاکھ 75 ہزار 500 بالواسطہ اور بالواسطہ پیدا ہونے والی نوکریاں اپنی چھت اپنا گھر، سڑکوں اور دیگر تعمیراتی منصوبوں سے وابستہ ہیں۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ حکومتِ پنجاب غربت کے خاتمے، جامع معاشی ترقی اور پائیدار روزگار کی فراہمی کے عزم پر ثابت قدم ہے۔