پی ایس ایل 11: نئی فرنچائز ”حیدر آباد“ کا ممکنہ نام منظر عام پر آگیا

پی ایس ایل 11: نئی فرنچائز ”حیدر آباد“ کا ممکنہ نام منظر عام پر آگیا

ویب ڈیسک:پاکستان سپر لیگ (psl) میں شامل ہونے والی نئی ٹیموں سے متعلق دلچسپ تفصیلات سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں، جس کے بعد کرکٹ شائقین میں جوش و خروش بڑھتا جا رہا ہے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی نئی فرنچائز کا مجوزہ نام’’کنگز مین حیدرآباد‘‘ ہو سکتا ہے، تاہم اس نام پر حتمی فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا میں قائم ایف کے ایس گروپ، جس کی قیادت فواد سرور کر رہے ہیں، اپنی نئی فرنچائز کے لیے مختلف برانڈنگ آپشنز پر غور کر رہا ہے۔

 ’’کنگز مین‘‘ نام کو خاص اہمیت دی جا رہی ہے کیونکہ یہی گروپ امریکا میں کرکٹ ٹیم شکاگو کنگز مین کا بھی مالک ہے، جس سے دونوں ٹیموں کے درمیان برانڈ ہم آہنگی پیدا ہو سکتی ہے۔

ایف کے ایس گروپ نے پی ایس ایل کی ساتویں فرنچائز حاصل کر کے لیگ کی توسیع میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ فرنچائز پی ایس ایل 11 سے باقاعدہ طور پر لیگ کا حصہ بنے گی۔

حیدرآباد کی ٹیم کو اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والی ایک اہم اور ہائی پروفائل نیلامی کے دوران فروخت کیا گیا، جہاں گروپ نے 1 ارب 75 کروڑ روپے کی بولی دے کر فرنچائز اپنے نام کی۔

یاد رہے او زیڈ ڈویلپرز کی ملکیت سیالکوٹ کی فرنچائز کو باضابطہ طور پر’’ سیالکوٹ اسٹالینز‘‘کا نام دے دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News