ویب ڈیسک:پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی نو منتخب قیادت کے نام تہنیتی پیغام ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمران وسیم کو صدر ، امانت رضا گشکوری کو جنرل سیکرٹری، ابرار استوری کو نائب صدر، میاں نثار عابد کو سیکرٹری خزانہ اور سحرش خان کو سیکرٹری اطلاعات منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی ایگزیکٹو باڈی کے کامیاب ممبران کے لئے نیک تمناوَں کا اظہار بھی کیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صحافیوں کے مسائل کے حل اور غیرجانبدار صحافت کے فروغ کیلیئے پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے کردار کو سراہا ۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےپریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی نومنتخب قیادت کو ہر ممکن تعاون و حمایت کی بھی یقین دہانی کروائی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صحافیوں کے مسائل کے حل اور شہریوں کے آزادیِ اظہار کے حق کے تحفظ کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔