صوابی : خاتون  کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش

صوابی : خاتون  کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش

(ویب ڈیسک ) صوابی میں خاتون نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونحوا کے شہر صوابی میں باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ان بچوں میں ایک بیٹا اور 4 بیٹیاں شامل ہیں ، بچے قبل از وقت پیدا ہوئے ہیں ۔

اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زچہ و بچوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

Watch Live Public News