ٹی20ورلڈ کپ 2026 : جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کو جھٹکا لگ گیا

ٹی20ورلڈ کپ 2026 : جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کو جھٹکا لگ گیا

ویب ڈیسک: جنوبی افریقہ کی ٹیم کو آئی سی سی مینز ٹی20ورلڈ کپ 2026 سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا ہے، جہاں بلے باز ٹونی ڈی زورزی اور ڈونوون فریرا کو انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر کر دیا گیا ہے۔ دونوں کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ 3 میچوں کی ٹی20 سیریز میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔

کرکٹ جنوبی افریقہ کے مطابق، ٹونی ڈی زورزی دائیں ہیم اسٹرنگ کی انجری سے متوقع رفتار سے صحت یاب نہیں ہو سکے، جو انہیں گزشتہ ماہ بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران لاحق ہوئی تھی۔ مسلسل ری ہیب کی ضرورت کے باعث وہ بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔

دوسری جانب، ڈونوون فریرا کو اس ماہ کے آغاز میں جنوبی افریقہ کے ایک ڈومیسٹک ٹی20 میچ کے دوران بائیں کندھے (کلاویکل) کی ہڈی میں فریکچر ہو گیا، جس کے بعد انہیں بھی اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا۔ ان دونوں کی جگہ ریان رِکلٹن اور ٹرِسٹن اسٹبز کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News