وزیر اعلی کا بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ

وزیر اعلی کا بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ
لاہور(پٔبلک نیوز)‌ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا بغیر پروٹوکول لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ، خود گاڑی ڈرائیو کی اور شہر میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا. وزیراعلیٰ پنجاب کے دورے کے دوران کسی مقام پر ٹریفک نہیں روکی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے شہر کا تقریباً دو گھنٹے دورہ کیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیوس روڈ،شملہ پہاڑی، ایمپرس روڈ، کوپر روڈ، منٹگمری روڈ،میکلوڈروڈ اور لکشمی چوک میں صفائی آپریشن کامعائنہ کیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے میوہسپتال روڈ،مال روڈ،ملتان روڈ،لٹن روڈ،فیروز پورروڈ، شاہ جمال، شادمان او ردیگر علاقوں میں صفائی انتظامات کا مشاہدہ کیا. وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گاڑی روک کر صفائی آپریشن کرنے والے ورکرز سے گفتگو کی. وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول دینے کے لئے اپنے فرائض ادا کرنے والے ورکرز کو شاباش دی. وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی صفائی آپریشن کو مزید تیز او رموثر بنانے کی ہدایت بھی کی، عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شہر میں ز یروویسٹ آپریشن کو ہر قیمت پر یقینی بنایاجائے-صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کوڑا کرکٹ اور آلائشوں کو جلد اٹھایا جائے، انتظامیہ اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ مل کر صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنائے، صفائی کے پلان کی تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ کی جائے، متعلقہ حکام لاہور شہر کو صاف کرنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں -صفائی کے انتظامات کے حوالے سے کوتاہی برداشت نہیں کروں گا، شہر کی صفائی کے لئے دن رات ایک کیا جائے-

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔