باجوڑ :کشتیاں الٹنے سے 4 افراد جاں بحق، 3 لاپتہ

باجوڑ :کشتیاں الٹنے سے 4 افراد جاں بحق، 3 لاپتہ
باجوڑ (پبلک نیوز)‌باجوڑ میں کشتیاں الٹنے سے 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق، تین لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے باجوڑ راغگان ڈیم میں سرچ آپریشن جاری ، پشاور، سوات اور لوئر دیر کی ٹیمیں بھی شریک،گزشتہ روز کشتیاں ڈوبنے کے واقعہ میں 11 افراد کو بچا لیا گیا تھا. تفصیلا ت کے مطابق راغگان ڈیم میں لاپتہ باقی لاشوں کی تلاش کیلئے آرمی کی ماہر اور تجربہ کار غوطہ خور ٹیم راغگان ڈیم پہنچ گئی، راغگان ڈیم میں لاپتہ باقی لاشوں کی تلاش کیلئے آرمی کی غوطہ خور ٹیم نے ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا. راغگان ڈیم میں لاپتہ باقی لاشوں کی تلاش جاری ہے. اطلاعات کے مطابق اب تک 3 افراد لاپتہ ہیں. ساری رات بھی ریسکیو اور ایف سی فورسز کا ریسکیو آپریشن جاری رہا ، اب تک 11 افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے۔ جبکہ 4 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک 11 زخمی ہسپتال لائے جا چکے ہیں، تین لاپتہ افراد کے لواحقین ڈیم ریسکیوٹیموں کے ساتھ رابطہ میں ہیں. ٹوٹل متاثرہ افراد کی تعداد 18 تک ہیں ۔ ادھر کشتی ڈوبنے کے حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے چاروں افراد کی نماز جنازے ادا کردی گئی، چاروں افراد آپس میں رشتہ دار ہیں ۔ تعلق تحصیل سالارزئی علاقہ تنگی ناقئی سے ہے . زندہ بچ جانے والے ذبیح اللہ نے میڈیا سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ ہمارے کشتی میں 18 افراد سوار تھے ۔ کسی نے بھی لائف جیکٹ نہیں پہنا تھا ۔ جاں بحق ہونیوالوں میں ایک میرا بھائی ، ایک چچا ، ایک بھتیجا اور ایک کزن شامل ہیں۔ جاں بحق ہونیوالوں میں مومین ، ولی ، طفیل اور فواد شامل ہیں ۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔