وزیراعظم کی ایک خامی کیا؟ فیصل جاوید نے بتا دیا

وزیراعظم کی ایک خامی کیا؟ فیصل جاوید نے بتا دیا
لاہور(پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اور سینیٹر فیصل جاوید خان نے پبلک نیوز کے عید شو خبر گرم ہے کہ دوران اینکر پرسن کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی ایک خامی اور نواز شریف کی ایک خوبی بتا دی. اینکر پرسن کی جانب سے فیصل جاوید خان سے مشکل سوال پوچھا گیا جس کے بعد انہوں نے جواب کے لیے تھوڑا وقت مانگا ، اس دوران اینکر سونیا عدنان نے یہی سوال احتشام الحق سے پوچھا تو انکا کہنا تھا کہ عمران خان کی ایک خوبی انکی مستقل مزاجی ہے جبکہ نواز شریف نے ملک کے لیے انفراسٹرکچر بنایا ، دونوں لیڈروں کی خامیاں بتاتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کسی کی بات نہیں مانتے ، اپنی منواتے ہیں جبکہ عمران خان کی خامی بتاتے ہوئے احتشام الحق کا کہنا تھا کہ وہ اپوزیشن کو ساتھ لیکر نہیں چلتے. سونیا عدنان کے مشکل سوال کے جواب میں فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی ایک خوبی سب کو پتہ ہے کہ وہ ایکٹنگ بہت اچھی کرتے جبکہ عمران خان کی ایک خامی یہ ہے کہ وہ کبھی کبھی غصہ کر جاتے ہیں ، ہمیں بھی انسے کئی مرتبہ جھڑکیں پڑ جاتی ہیں، ایک اور سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ عمران خان نے کبھی اخلاق سے گری ہوئی گفتگو نہیں کی جبکہ ہماری جماعت کے دیگر رہنماء کئی مرتبہ ایسی زبان استعمال کر جاتے ہیں جو نہیں کرنی چاہیے ، ہم تبدیلی کی جماعت ہیں .

مکمل پروگرام کا لنک : https://www.youtube.com/watch?v=MlVxFeOntlY

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔