دورہ انگلینڈ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز پہنچ گئی

دورہ انگلینڈ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز پہنچ گئی
پبلک نیوز: دورہ انگلینڈ مکمل کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز پہنچ گئی۔ قومی اسکواڈ کچھ دیر قبل بذریعہ پرواز مانچسٹر سے بارباڈوس پہنچا۔ بارباڈوس پہنچنے پر قومی اسکواڈ کی کوویڈ 19 آرائیول ٹیسٹنگ کچھ دیر بعد کی جائے گی۔ قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان ایک روز تک آئسولیشن میں رہیں گے۔ کوویڈ 19 ٹیسٹ کے رزلٹ منفی آنے پر قومی اسکواڈ 23 جولائی سے ٹریننگ سیشنز کا آغاز کرے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز میں پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز اور دو ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ 27 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔