وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ان ایکشن

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ان ایکشن
لاہور ( پبلک نیوز) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ان ایکشن، بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کادورہ کیا۔ وزیراعلی نے خود گاڑی ڈرائیو کی اور شہر میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے بغیر پروٹوکول لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے خود گاڑی ڈرائیو کی اور شہر میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے شہر کا تقریباً دو گھنٹے دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دورے کے دوران کسی مقام پر ٹریفک نہیں روکی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی، ایمپرس روڈ، کوپر روڈ، منٹگمری روڈ، میکلوڈروڈ اور لکشمی چوک میں صفائی آپریشن کامعائنہ کیا۔ میوہسپتال روڈ،مال روڈ،ملتان روڈ،لٹن روڈ،فیروز پورروڈ، شاہ جمال، شادمان او ردیگر علاقوں میں صفائی انتظامات کا مشاہدہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گاڑی روک کر صفائی آپریشن کرنے والے ورکرز سے گفتگو کی۔ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول دینے کے لئے اپنے فرائض ادا کرنے والے ورکرز کو شاباش دی۔ صفائی آپریشن کو مزید تیز او رموثر بنانے کی ہدایت بھی کی۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شہر میں ز یروویسٹ آپریشن کو ہر قیمت پر یقینی بنایاجائے۔ صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ کوڑا کرکٹ اور آلائشوں کو جلد اٹھایا جائے۔ انتظامیہ اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ مل کر صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنائے۔ صفائی کے پلان کی تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ کی جائے۔ متعلقہ حکام لاہور شہر کو صاف کرنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صفائی کے انتظامات کے حوالے سے کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔ شہر کی صفائی کے لئے دن رات ایک کیا جائے۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔