خلیل الرحمٰن قمر: اللہ وہ وقت نہ لائے کہ ماہرہ کو معاف کرنا پڑے

خلیل الرحمٰن قمر: اللہ وہ وقت نہ لائے کہ ماہرہ کو معاف کرنا پڑے
پاکستان کے مشہور رائٹر خلیل الرحمٰن قمر نے کہا ہے کہ اللہ وہ وقت نہ لائے کہ ماہرہ کو معاف کرنا پڑے۔ تفصیل کے مطابق خلیل الرحمٰن نے ایک انٹرویو میں پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق پوچھے گئے سوال پر دوٹوک انداز میں جواب دیا اور کہا کہ ' ماہرہ خان کو کبھی معاف نہیں کروں گا'۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ وہ وقت نہ لائے کہ مجھے کبھی ماہرہ خان کو معاف کرنا پڑے۔ ماہرہ خان کہیں ملیں اورسلام کیا توجواب دوں گا لیکن انہیں معاف نہیں کروں گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ماہرہ کا ٹوئٹ سمجھ میں نہیں آیا۔ ماہرہ خان کو اپنے ڈرامے میں مقدس رول دینا بڑی غلطی تھی۔ مجھے ماہرہ خان کی تعریف نہیں چاہیے۔ خیال رہے کہ ایک ٹی وی شو میں ماہرہ خان سے سوال کیا گیا تھا کہ وہ ایک مخصوص صورتحال میں فردوس جمال یا خلیل الرحمٰن قمر سے کس کا انتخاب کریں گی تو انہوں نے خلیل الرحمٰن قمر کا نام لیا تھا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔