لاہور : حکومت نے مہنگائی سے ستائے عوام کے لئے مشکلات اور بڑھا دیں بجلی کی قیمت میں 7 روپے 56 پیسے فی یونٹ کا مزید اضافہ کردیا۔ زرائع کے مطابق ٹیرف میں 3 سے 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے جب کہ وفاقی کابینہ نے بنیادی ٹیرف بڑھانے کے لئے سرکولیشن سمری منظور کرلی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ حکومت نے بنیادی قیمت بڑھانے کیلئے درخواست نیپرا کو دے دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کے بعد ہی فیصلہ دے گا، حکومت نیپرا کے فیصلے کے بعد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ واضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 3 ہزار 495 ارب کا بوجھ پڑے گا۔