فیروز خان نے شرمین عبید چنائے سے جاری تنازع ختم کرنے کا اعلان کر دیا

فیروز خان نے شرمین عبید چنائے سے جاری تنازع ختم کرنے کا اعلان کر دیا
پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے پہلے اپنے مداحوں کو پھر سابق اہلیہ علیزے کو معاف کرنے کی درخواست کی اور اب فلم ساز شرمین عبید چنائے کے ساتھ جاری تنازع ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یکم محرالحرام کو ٹوئٹ کرتے ہوئے پہلے اداکار نے اپنے مداحوں سے سابق اہلیہ کو معاف کرنے اور انہیں سپورٹ کرنے کی درخواست کی اور پھر اگلا ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ان پر گھریلو تشدد کا الزام عائد کرنے والی سابق اہلیہ علیزے فاطمہ رضا گزشتہ چند دنوں سے ان کے ساتھ بہت مہربان ہیں کہ انہوں نے ان کا دل جیت لیا. تاہم اب فلم ساز شرمین عبید چنائے سے معافی کا مطالبہ کرنے والے اداکار فیروز خان نے صلاح کے اس سلسلے کو مزید آگے بڑھایا ہے اور فلم ساز کے ہمراہ تمام تنازعات ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ فیروز خان نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’شرمین عبید کے معاملے کو بھی ختم کرنا چاہتا ہوں، میں نے سیکھا ہے آزادی ایک نعمت ہے۔ یا اللہ آپ مہربان ہیں‘۔ اداکار کے مداحوں کی جانب سے ان کے اس عمل کو خوب سراہا جا رہا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔