شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل سےویڈیو لنک پرحاضری کی درخواست مسترد

شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل سےویڈیو لنک پرحاضری کی درخواست مسترد
کیپشن: شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل سےویڈیو لنک پرحاضری کی درخواست مسترد

ویب ڈیسک: لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت نےشاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پرحاضری کی درخواست مسترد کردی ۔

تفصیلا ت کے مطابق شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل سےویڈیولنک پرحاضری کی درخواست پرجج خالد ارشد نےدوصفحات پرمشتمل تحریری حکم جاری کردیا۔

عدالت نےریمارکس دیئے کہ شاہ محمود قریشی کریمنل کیس کے ٹرائل میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

تحریری حکم کےمطابق آئی جی جیل خانہ جات شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ سےکوٹ لکھپت جیل منتقل کرے۔

سابق وزیرخارجہ کاکہنا ہےکہ اڈیالہ جیل راولپنڈی سےلاہورکا سفربہت تکلیف دہ ہے،استدعا کی کہ عدالت ویڈیو لنک پرحاضری مکمل کرنےکی درخواست منظور کرے۔

تھانہ شادمان کیس میں شاہ محمود قریشی کا جیل ٹرائل چل رہا ہے۔

Watch Live Public News