توشہ خانہ کانیاکیس،عمران خان اوربشریٰ بی بی کا مزید 7روزہ جسمانی ریمانڈمنظور

توشہ خانہ کانیاکیس،عمران خان اوربشریٰ بی بی کا مزید 7روزہ جسمانی ریمانڈمنظور
کیپشن: توشہ خانہ کانیاکیس،عمران خان اوربشریٰ بی بی کا مزید 7روزہ جسمانی ریمانڈمنظور

ویب ڈیسک: احتساب عدالت نے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 روز  کی توسیع کردی۔

تفصیلا ت کے مطابق احتساب   عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ کے نئے کیس کی سماعت ہوئی،بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 8روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا۔

نیب ٹیم نے ملزمان کی تفتیش سے متعلق پیشرفت رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

نیب ٹیم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کا 7روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔ملزمان کو دوبارہ 29 جولائی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ نیب نے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع مانگی تھی۔

Watch Live Public News