ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے شہریوں کو خوشخبری سنا دی

ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے شہریوں کو خوشخبری سنا دی
کیپشن: passport offices
سورس: web desk

ویب ڈیسک:حالیہ کچھ عرصے سے پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کو شدید خواری کا سامنا ہے، جنہیں پاسپورٹ کے حصول میں کئی کئی ماہ انتظار کرنا پڑ رہا ہے، تاہم اب حکومت نے اس بحرانی صورتحال کے خاتمے کے لیے اقدامات تیز کر دیئے ہیں، ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کا کہنا تھا ستمبر تک پاسپورٹ سےمتعلق تمام مسائل کا مکمل حل ہوجائےگا۔
 تفصیلات کےمطابق ڈائریکٹر  جنرل ( ڈی جی) پاسپورٹ اینڈ امیگریشن مصطفیٰ جمال قاضی نے قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا پاسپورٹ کی چھپائی میں تاخیرکی شکایات ہوئیں کیونکہ مشینری غیرفعال تھی، ای پاسپورٹ کی مشینری لینے کے لیے منظوری دی ہے، پاسپورٹ کی چھپائی کےلیے 6 نئے پرنٹر بھی آجائیں گے۔

ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ کی چھپائی کے عمل میں تاخیر پر قابو  پالیں گے، ستمبر میں پاسپورٹ سے متعلق تمام مسائل کا مکمل حل ہوجائےگا۔

ڈی جی پاسپورٹ نے بتایا کہ  پاسپورٹ دفاتر میں اضافی کاؤنٹربنائے گئے ہیں، پاسپورٹ کا سسٹم 20سال پرانا تھا، 20 پرانے پرنٹر  تھے جن میں سے 13 چل رہے تھے، لیمینیشن پیپرز کا مسئلہ ڈالر کی وجہ سے آرہا تھا جو حل کرلیا گیا ہے۔

Watch Live Public News