مودی کا چوتھی بڑی معیشت کا فریب ایکسپوز،عوام خودکشیوں پر مجبور

مودی کا چوتھی بڑی معیشت کا فریب ایکسپوز،عوام خودکشیوں پر مجبور
کیپشن: مودی کا چوتھی بڑی معیشت کا فریب ایکسپوز،عوام خودکشیوں پر مجبور

ویب ڈیسک: مودی سرکارکی جانب سے بھارت کو دنیا کی " چوتھی بڑی معیشت" قرار دینے کا دعویٰ ایک ایسا سیاسی فریب ثابت ہو رہا ہے، جو زمینی حقائق سے یکسر متصادم ہے۔ معاشی ترقی کے خوش نما بیانات کے پیچھے غربت، قرض، بھوک اور خودکشیوں کا ہولناک سچ چھپا ہوا ہے، جسے بھارتی میڈیا اور اپوزیشن بے نقاب کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کا ’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘ صرف اڈانی و امبانی کا وکاس ثابت ہوا،عام بھارتی عوام غربت، مہنگائی اور پسماندگی کا شکار ہیں، مودی راج کے معاشی ترقی کے جھوٹے دعووں کو بھوک، قرض اور خودکشیوں کی حقیقت نے بےنقاب کر دیا۔ مودی راج میں قرض، بھوک اور معاشی ناہمواری نے عام بھارتی شہریوں کو اجتماعی خودکشی جیسے فیصلوں پر مجبور کر دیا۔ مودی راج کے گجرات میں بھوک و قرض سے تنگ ایک خاندان نے اجتماعی خودکشی کرلی۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق "20 جولائی کو گجرات کے ضلع احمد آباد میں میاں بیوی اور تین بچوں کی لاشیں گھر سے برآمد ہوئیں،والدین نے مبینہ طور پر دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کو زہر دے کر خودکشی کر لی،ویپل وگھیلا واحد کفیل تھا، جو آٹو رکشہ چلا کر گھر چلا رہا تھا اور بھاری قرض کے بوجھ تلے دبا ہوا تھا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق تین سال میں 1866 خودکشیاں ہوئیں جن میں 19 فیصد مالی دباؤ اور غربت تھی۔

ویپل وگھیلا کی کہانی مودی کے فریب زدہ گجرات ماڈل کی خوفناک حقیقت کو بے نقاب کر رہی ہے،گجرات ماڈل کے نام پر مودی سرکار نے صرف غربت، قرض اور بے بسی پھیلائی ہے،گجرات میں مودی سرکار کی ساتویں بار حکمرانی کے باوجود لوگ غربت اور قرض کے بوجھ تلے خودکشی پر مجبور ہیں،جہاں سے مودی نے سیاست کا آغاز کیا، وہی گجرات آج بھی بھوک، قرض اور محرومی کی زندہ مثال ہے۔

مودی کا نعرہ "آں گجرات میں بنایو چھے" دراصل بھوک، قرض اور خودکشیوں سے بنے گجرات کی بھیانک حقیقت ہے،بھارت میں معاشی استحصال نے عوام کو ذہنی دباؤ اور موت کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، مودی سرکار کے معاشی ماڈل کی ناکامی کاثبوت بھارت بھر میں بڑھتے ہوئے خودکشی کے واقعات ہیں،بھارتی عوام کے لیے نہ روزگار ہے، نہ قرض معافی کی کوئی گنجائش، صرف سرمایہ داروں کو اربوں کی چھوٹ دی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News