سکردو میں پاک آرمی کا ریسکیو آپریشن ، سیاحوں کا خراج تحسین

سکردو میں پاک آرمی کا ریسکیو آپریشن ، سیاحوں کا خراج تحسین
کیپشن: سکردو میں پاک آرمی کا ریسکیو آپریشن ، سیاحوں کا خراج تحسین

ویب ڈیسک: سکردو میں حالیہ شدید بارش اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث دیوسائی کے مقام پر پھنسے ہوئے سیاحوں کو پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت ریسکیو کر لیا۔ متاثرہ سیاحوں نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، فوری ردِعمل اور انسان دوست جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

تفصیلا ت کے مطابق کراچی سے سکردو آنے والی ایک خاتون سیاح نے بتایا کہ ہم کراچی سے سکردو آئے تھے، دیوسائی کے مقام پر سیلاب کے باعث ہماری گاڑیاں ڈوب گئیں،الحمد اللہ پاک آرمی نے فوری طور پر ہمیں ریسکیو کیا،میری اور میرے ساتھ آئی خاتون کی طبعیت کافی خراب ہو گئی تھی، پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہمیں فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

خاتون سیاح نے کہا کہ پاک آرمی نے اس ایمرجنسی میں جس طرح کی خدمات سرانجام دیں وہ الفاظ میں بیان نہیں کی جاسکتیں،پاک فوج ریسکیو کئے گئے سیاحوں کو طبی امداد اور کھانا بھی فراہم کر رہی ہے،ہمیں مکمل بھروسہ ہے کہ کسی طرح کی بھی ناگہانی آفت میں ہماری آرمی ہمیں ریسکیو کرلے گی۔

Watch Live Public News