(ویب ڈیسک ) قائمقام اسپیکر پنجاب اسمبلی نے 26 معطل ارکان کو فوری بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
مجتبی شجاع الرحمن کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے 26 ارکان کی معطلی سے عوام کا حق نمائندگی متاثر ہو رہی ہے، وزیر اعلی پنجاب کی بھی خواہش ہے کہ ان ارکان کو عوام کا حق نمائندگی ملنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ قائمقام اسپیکر صاحب آپ سے درخواست ہے کہ 26 معطل ارکان کی بحالی پر نظر ثانی کی جائے، اپوزیشن کے بغیر ایوان کا ماحول دل کو نہیں لگ رہا۔
قائمقام اسپیکر نے 26 معطل ارکان کو فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دیدیا۔