(ویب ڈیسک ) دوسرے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 8 رنز سے شکست دیدی۔
میرپور کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیتی اور فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش نے پہلے بیٹںگ کرتے ہوئے 134 رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 125 رنز بنا سکی۔
بنگلہ دیش کی جانب سے ذاکر علی 55 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ مہدی حسن نے 33 رنز بنائے۔
پاکستان کی طرف سے عباس آفریدی، احمد دانیال اور سلمان مرزا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فہیم اشرف اور محمد نواز نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے فہیم اشرف نے 51 رنز بنائے۔عباس آفریدی 19، احمد دانیال 17 اور خوشدل شاہ نے 13 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کی جانب سےشوریف الاسلام نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔مہدی حسن ،تنزیم حسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مستفیض الرحمان اور رشاد حسین نے 1،1 آؤٹ کیا۔
گزشتہ میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
پاکستان الیون:
پاکستان کی پلینگ الیون میں فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، حسن نواز، سلمان آغا (کپتان)، محمد نواز، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عباس آفریدی، سلمان مرزا اور احمد دانیال شامل ہیں ۔
بنگلہ دیش الیون:
بنگلہ دیش کی پلینگ الیون میں پرویز حسین ایمان، نعیم شیخ، لٹن داس (کپتان و وکٹ کیپر)، توحید ہریدوئے، شمیم حسین، جاکر علی، مہدی حسن، رشاد حسین، تنزیم حسن، شوریف الاسلام اور مستفیض الرحمان شامل ہے۔