ویب ڈیسک: ائیر انڈیا کی ایک بین الاقوامی پرواز دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے فوراً بعد آگ کی زد میں آ گئی، تاہم خوش قسمتی سے تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہا۔
تفصیلات کے مطابق پرواز AI 315 جو ہانگ کانگ سے دہلی آ رہی تھی، لینڈنگ کے بعد جب گیٹ پر پارک کی گئی تو اچانک طیارے کے "AUXILIARY POWER UNIT" (APU) میں آگ بھڑک اٹھی, واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسافروں نے طیارے سے باہر نکلنا شروع کیا تھا۔
ائیر انڈیا کے ترجمان نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ "آگ سے طیارے کو معمولی نقصان پہنچا، تاہم تمام مسافر اور عملہ بحفاظت طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔"
ذرائع کے مطابق، جیسے ہی آگ لگی، طیارے کے خودکار سسٹم کے تحت APU بند ہوگیا، جس سے مزید نقصان ہونے سے طیارہ بچ گیا، ایئرپورٹ پر موجود فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پا لیا۔
ائیر انڈیا نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔