(ویب ڈیسک ) سعودی شہزادہ عبدالرحمان بن عبداللہ بن فیصل بن ترکی بن فرحان آل سعود کی والدہ منگل کے روز انتقال کر گئیں۔
سعودی ایوانِ شاہی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مرحومہ کی نمازِ جنازہ امام ترکی بن عبداللہ مسجد ریاض میں نمازِ عصر کے بعد ادا کی گئی۔
ایوان شاہی نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت، رحمت اور بلند درجات کی دعا کی ہے۔ شہزادے کے اہلِ خانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا گیا ہے۔