فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایف پی سی سی آئی کے وفد کی  ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایف پی سی سی آئی کے وفد کی  ملاقات

ویب ڈیسک:فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایف پی سی سی آئی) کے صدر کی قیادت میں تجارتی و صنعتی وفد نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کی۔
فیڈریشن ہاؤس کے مطابق ملاقات میں معاشی استحکام، صنعتی ترقی اور کاروباری برادری کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے حکومت اور اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی معاشی بہتری کی کوششوں کو سراہا۔
ایف پی سی سی آئی نے FBR کے اختیارات میں اضافے، ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم میں سست پیش رفت اور بلند سود کی شرح جیسے مسائل بھی اجاگر کیے۔ وفد نے سود کی شرح کو افراطِ زر کے مطابق کم کرنے کی اپیل کی۔
فیڈریشن ہاؤس کے مطابق، فیلڈ مارشل نے بزنس کمیونٹی سے روابط مضبوط رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ای ایف ایس میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ 37 اے اور بی کے عارضی تعطل پر بزنس کمیونٹی نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

Watch Live Public News