ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
کیپشن: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ویب ڈیسک: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ ایک بار پھر بڑھ گئے ہیں۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے مقرر ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 46 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

Watch Live Public News