تین سال میں حکومت کا کوئی ڈویلپمنٹ پلان نظر نہیں آیا

تین سال میں حکومت کا کوئی ڈویلپمنٹ پلان نظر نہیں آیا
اسلام آباد ( پبلک نیوز ) مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ تین سال میں حکومت کا کوئی ڈویلپمنٹ پلان نظر نہیں آیا ٗ ہم نے ویژن 2025ء متعارف کرایا، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پانچ سالہ منصوبے کو ہدف تک پہنچایا ٗ 2013ء میں ہر پاکستانی لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کو بڑا مسئلہ قرار دیتا تھا ٗ 2018ء تک لوڈ شیڈنگ ختم کی، دہشت گردی کا ختم کیا ٗ 2018ء سے 2023ء تک ترقیاتی بلیو پرنٹ حوالے کرکے گئے ۔قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ یہ حکومت 12 ویں پانچ سالہ منصوبے کو آج تک حتمی شکل نہیں دے سکی ٗ وزیراعظم کہتے ہیں کہ ہم پیچھے رہ گئے کہ ہم نے لانگ ٹرم پالیسی نہیں کی ٗ سقوط ڈھاکہ کے بعد پہلی بار یہ حکومت آئی ہے جس کے پاس کوئی پلان نہیں ہے ٗ دنیا کا کوئی ایسا ملک نہیں کی جس کا وزیراعظم بین الاقوامی فورم پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کے حوالے سے بدنام کرے ۔انہوں نے کہا کہ انہی کے الزامات کے باعث بین الاقوامی سرمایہ کار اس ملک سے جاچکا ہے ٗ جب گھر کا مالک ایسے کہے گا تو پھر کون اس گھر میں رہے گا ٗ مسلم لیگ ن کی قیادت کی کردار کشی کے ساتھ اس حکومت نے پاکستان کی کردار کشی کی ٗ اس حکومت کے ہدف حاصل کرنے کی صلاحیت کا اندازہ اس ایوان میں وزرا کے بیانات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ وزیرخزانہ کہتے ہیں کہ پاکستان ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے مگر دو ماہ پہلے کہتے تھے کہ تین سال میں معیشت کا بیڑہ غرق ہوچکا ہے ٗ نیٹ فوڈ امپورٹر ہوگیا ہے مگر تین سال پہلے تو ایسا نہیں تھا ٗ آپ کہتے ہیں کہ ہم نے لینڈ مائن دیں، ہم نے تو آپ کو گولڈ مائنز دی تھیں مگر آپ نے اس سے ملک تباہ کردیا ٗ اس حکومت کے وزیر وکیل ہیں جو کبھی انرجی، کبھی ٹیکنالوجی پر درس دیتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ حماد اظہر قبضہ پلاٹ پر تو آپ رائے دے سکتے ہیں مگر انرجی پر نہ صلاحیت اور نہ ہی آپ کے پاس ڈگری ہے بات کرنے کی ٗ ساہیوال کا پلانٹ سپر کریٹیکل ٹیکنالوجی پر لگا ہے، جو آلودگی سے پاک ہے ٗ ان کا وطیرہ ہے کہ انہوں نے سی پیک پر کیچڑ اچھالنا ہے ، متنازعہ بنایا اور اس گیم چینجر کو ختم کرنے کی کوشش کی ۔مسلم لیگ(ن) کے رہنما نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ چین 400 بلین ڈالر لے کر چین چلا گیا جو پاکستان آسکتے تھے بلکہ آنے تھے ٗ آپ کپیسٹی پینٹ اس لئے کررہے ہیں پاکستان کی گروتھ کو 6 پوائنٹ پر لانا تھا مگر آپ نے سب کریش کردیا تو ہمارا کیا قصور ؟ ٗ یہ کہتے ہیں مہنگے بجلی منصوبے لگائے ؟ یہ منصوبے نیپرا منظوری سے لگے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ نیپرا میں چاروں صوبوں کے نمائندے موجود ہوتے ہیں، اس کے بغیر منظوری نہیں ہوتی ٗ اگر ایسا ہے تو پھر پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت بھی اس جرم میں شریک ہیں ٗ عمر ایوب صاحب ہیں ! وہ نہیں بدلے حکومتیں تبدیل ہو جاتی ہیں ٗ یہ ڈی این اے کسی کسی کے پاس ہوتا ہے جو ان کے پاس ہے ہر حکومت میں آکر پچھلی حکومتوں پر تنقید کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں یہ کون سی اکنامکس پڑھ کر آتے ہیں، کہ بجلی کے گھر بند کردیں ٗ وزیر دفاع پرویز خٹک کہتے ہیں کہ کوئی کچا گھر نہیں، لوگ خوشحال ہیں ہمارے صوبے میں غربت نہیں ٗ اسی حکومت نے ایک سروے جاری کیا ہے جن کے 32 اضلاع میں 7 ضلعے ترقی سے پیچھے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اسی لئے یہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات ہار گئے ٗ چور چور کے نعرے لگاتے ہیں جنہوں نے 35 روپے آٹا دیا وہ چور یا 70 روپے کلو دینے والا چور ٗ جس نے چینی 55 روپے دی وہ چور یا پھر 110 روپے کلو چینی دینے والا چور ٗ یونیورسٹی میں 12 ہزار سالانہ فیس والا چور یا پھر 50 ہزار فیس لینے والا چور ہے۔

Watch Live Public News