قومی اسمبلی اجلاس: حکومتی ارکان آپس میں الجھ پڑے

قومی اسمبلی اجلاس: حکومتی ارکان آپس میں الجھ پڑے
اسلام آباد (پبلک نیوز) بجٹ اجلاس کے دوران حکومتی ارکان آپس میں الجھ پڑے۔ ایک دوسرے کو دھکے اور دھمکیاں دینے لگے۔تفصیلات کے مطابق حکومتی بینچز پر تلخی کا تلخی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ رکن اسمبلی سیف الرحمان کی تقریر کے دوران نور عالم خان پی ٹی آئی ارکان سے ساتھ گپ شپ میں مصروف تھے۔ سیف الرحمان نے کہا کہ آپ میری تقریر کے دوران مداخلت نہ کریں، میں ڈسٹرب ہورہا ہوں۔ نور عالم خان اس جملہ پر غصہ ہو گئے۔ نور عالم خان کی سیف الرحمان سے تلخ کلامی ہوئی تو کہنے لگے کہ آپ تقریر کرکے دکھائیں۔پینل آف چیئر امجد نیازی نے اس دوران اپوزیشن رکن آغا رفیع اللہ کو فلور دے دیا۔ آغا رفیع اللہ نے توجہ دلائی کہ جناب چیئرمین! یہ آپس میں لڑ رہے ہیں، پہلے ہاؤس ان آرڈر کریں۔ امجد نیازی نے جواب دیا کہ آپ تقریر کریں ہاؤس ان آرڈر ہوجائے گا۔مائیک بند ہونے کے بعد نور عالم خان اور سیف الرحمان آمنے سامنے آگئے۔ ایک دوسرے کو پی ٹی آئی ارکان نے دھمکیاں دیں جبکہ حکومتی و اتحادی ارکان نے بیچ بچاؤ کرایا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔