سابق صدرآصف علی زرداری کی والدہ انتقال کر گئیں

سابق صدرآصف علی زرداری کی والدہ انتقال کر گئیں
کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد سے کراچی روانہ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر و پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی والدہ انتقال کر گئیں۔سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد سے کراچی کیلئے روانہ ہوگئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنی دادی زرین آرا کی علالت کے باعث کراچی روانہ ہوئے تھے اور انہوں نے دادی کی علالت کے باعث لاہور کا دورہ منسوخ کیا تھا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے،صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کی والدہ کا انتقال کا سن کر دلی دکھ ہوا، سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ کے انتقال پر اہلخانہ سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ چیرمین سیںیٹ صادق سنجرانی نے سابق صدر آصف زرداری کی والدہ کیلئے دعائے مغفرت کی اور کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند کریں اور سوگواران کو صبرِ جمیل عطا کریں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔