نیشنل مینجمنٹ کورس کے زیر تربیت افسران کا پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی ہیڈ آفس کا معلوماتی دورہ

نیشنل مینجمنٹ کورس کے زیر تربیت افسران کا پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی ہیڈ آفس کا معلوماتی دورہ
لاہور: 118ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے زیر تربیت افسران نے پی ایل آراے ہیڈ آفس کا معلوماتی دورہ کیا۔ دورے کا مقصد پنجاب کے کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سسٹم کے حوالے سے معلومات حاصل کرنا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی محمدشفیق نے پنجا ب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وفد کو پلرا کے 151اراضی ریکارڈ سنٹرز، 59قانونگی اراضی ریکارڈ سنٹرز، 20موبائل اراضی ریکارڈسنٹرز اور دیگر سروس ڈلیوری مراکز سے دی جانے والی اراضی ریکارڈ خدمات آن لائن فرد کا اجراء، انتقال اراضی، اپوائنٹمنٹ کا طریقہ کار، موبائل ایپ، اور یونیورسل رسائی کی بدولت پنجاب کے کسی بھی اراضی سنٹر سے کسی دوسری تحصیل و ضلع کی اراضی ریکارڈ کی خدمات سے آگاہ کیا گیا۔ وفد کو پلر ا کی جانب سے رجسٹری بذریعہ ای رجسٹریشن کے ذریعے رجسٹری کے طریقے کار کو مزید آسان اور سہل بنانے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ٹیکنیکل) زاہد سہیل نے وفد کے سربراہ کو شیلڈ پیش کی، وفد کی جانب سے پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی طرف سے کیے جانے والے تمام اقدامات کو سراہا گیا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔