اسرائیل کی حمایت پر جوبائیڈن انتظامیہ کا 9واں اعلیٰ عہدیدار مستعفی

اسرائیل کی حمایت پر جوبائیڈن انتظامیہ کا 9واں اعلیٰ عہدیدار مستعفی
کیپشن: اسرائیل کی حمایت پر جوبائیڈن انتظامیہ کا 9واں اعلیٰ عہدیدار مستعفی

ویب ڈیسک: اسرائیل فورسز کی جانب سے فلسطینی میں وحشیانہ بمباری اور زمینی حملوں کے نتیجے میں رونما ہونے والا انسانی المیہ اور امریکی صدر کے مایوس کن رویہ سے دلبرداشتہ ہو کر جوبائیڈن انتظامیہ کا ایک اور عہدیدار مستعفی ہوگیا۔ اس بار امریکی محکمہ خارجہ کے اسرائیل فلسطین امور کے ماہر اینڈریو ملر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی عہدیدار جوبائیڈن کی اسرائیلی جارحیت پالیسی کے باعث مستعفیٰ ہوچکے ہیں۔ 16 مئی کو امریکی محکمہ داخلہ میں چیف آف اسٹاف کی خصوصی معاون للی گرینبرگ کال نے جو بائیڈن انتظامیہ کو جو تحریری استعفیٰ دیا تھا اُس میں لکھا تھا امریکا کو اسرائیل کی حمایت ترک کردینی چاہیے، اس حمایت کے جاری رہنے پر وہ احتجاجاً مستعفی ہو رہی ہیں۔

اگرچہ امریکی محکمہ خارجہ کے اسرائیل فلسطین امور کے ماہر اینڈریو ملر نے استعفے کی وجہ خاندانی مجبوریاں بتائی ہیں لیکن امریکی اخبار کے مطابق اینڈریو ملر جوبائیڈن انتظامیہ کی غزہ جنگ پالیسی کے ناقد رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اینڈریو ملر سے قبل جوبائیڈن انتظامیہ کے تقریباً 8 دیگر عہدیدار بھی غزہ جنگ پر احتجاجاً استعفا دے چکے ہیں۔

Watch Live Public News