بارشیں کب ہوں گی؟محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

بارشیں کب ہوں گی؟محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
کیپشن: بارشیں کب ہوں گی؟محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے اور کراچی والے ہوجائیں تیار، آندھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کو ہیں تیار  جبکہ آج شام یا رات میں پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں اور با لائی سندھ میں آندھی اور جھکڑ  چلنے کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تر بت میں 48 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام یا رات میں پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں اور با لائی سندھ میں آندھی اور جھکڑ  چلنے کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

جمعہ کو کراچی سمیت سندھ اور  پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور کسی حد تک ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ گزشتہ روز دالبندین اور جیوانی میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کراچی، حیدر آباد اور بہاولپور  میں 39، لاہور  میں 36، اسلام آباد اور  پشاور میں 37،کوئٹہ میں 35، ملتان میں 33، مظفر آباد میں 31 اور گلگت میں زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ کراچی والے ہوجائیں تیار، آندھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کو ہیں تیار ۔آج دوپہر سے شہر کے مضافاتی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق گرمی کی شدت 38 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ سے 38 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے،جنوب مغربی سمت سے ہوائیں 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

واضح رہے کہ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے آج یا کل کراچی شہر کے مضافات میں بادلوں کے برسنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

سردار سرفراز نے رواں سال کراچی سمیت سندھ کے بیشتر شہروں میں معمول سے زائد بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

Watch Live Public News