سوناکشی سنہا کے اسلام قبول کرنے کی خبروں پر سُسر کا بیان آگیا 

سوناکشی سنہا کے اسلام قبول کرنے کی خبروں پر سُسر کا بیان آگیا 

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کے اسلام قبول کرنے سے متعلق خبروں پر اُن کے ہونے والے شوہر ظہیر اقبال کے والد کا بیان سامنے آگیا۔

لیجنڈری اداکار شتروگھن سنہا کی اکلوتی بیٹی سوناکشی سنہا 23 جون اتوار کے روز اپنے دیرینہ مسلمان دوست ظہیر اقبال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی، اداکارہ کی شادی سے قبل یہ افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ وہ اسلام قبول کرنے والی ہیں، تاہم اُن کے ہونے والے سُسر نے ان تمام افواہوں کی تردید کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ظہیر اقبال کے والد نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی ہندو مذہب یا اسلام کے مطابق نہیں ہوگی بلکہ یہ ایک سول میرج ہوگی۔

ظہیر اقبال کے والد نے کہا کہ اداکارہ سوناکشی سنہا اپنا مذہب تبدیل نہیں کر رہیں، یہ دو دلوں کا اتحاد ہے، سوناکشی اور ظہیر نے مذہب کے نام پر محبت نہیں کی، لہٰذا شادی کے بعد بھی دونوں اپنے اپنے مذہب کے ساتھ ہی زندگی گزاریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں انسانیت پر یقین رکھتا ہوں، ہمارا تعلق بےشک کسی بھی مذہب سے ہو، بالآخر ہم سب انسان ہی ہیں، میری دُعائیں ظہیر اور سوناکشی کے ساتھ ہیں۔

خیال رہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال 7 برس سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور 23 جون کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ 

Watch Live Public News