فیروز خان کی دوسری اہلیہ کا اصل نام اور پیشہ کیا؟ اداکار کا بڑا انکشاف 

فیروز خان کی دوسری اہلیہ کا اصل نام اور پیشہ کیا؟ اداکار کا بڑا انکشاف 

 ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار فیروز خان نے اپنی دوسری اہلیہ کے اصل نام اور پیشے سے متعلق خود ہی بتا دیا۔ 

مختلف میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ اداکار نے دُعا نامی لڑکی سے شادی کی ہے اور وہ ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔

اب فیروز خان نے خود اپنی دوسری اہلیہ کا اصل نام بتا دیا ہے، اداکار نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اہلیہ کے ہمراہ نئی تصویر پوسٹ کی۔

فیروز خان نے تصویر کے کیپشن میں مداحوں کو جمعے کی مبارکباد دی اور ساتھ ہی اہلیہ سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں چند ہیش ٹیگز کا بھی استعمال بھی کیا جن میں اُن کی دوسری اہلیہ کے نام کا ہیش ٹیگ بھی شامل تھا۔

ہیش ٹیگ کے مطابق فیروز خان کی دوسری اہلیہ کا نام زینب ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے ماہرِ نفسیات (سائیکالوجسٹ) ہیں۔

اداکار کے انسٹاگرام ہینڈل کی فالوونگ لِسٹ میں بھی اُن کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب کا اکاؤنٹ موجود ہے لیکن اُنہوں نے اپنا اکاؤنٹ پرائیوٹ کیا ہوا ہے۔

Watch Live Public News