امریکا کامذاکرات کی آڑ میں حملہ:ایران کی 3 جوہری تنصیبات ملبےکاڈھیر

امریکا کامذاکرات کی آڑ میں حملہ:ایران کی 3 جوہری تنصیبات ملبےکاڈھیر
کیپشن: امریکا کامذاکرات کی آڑ میں حملہ:ایران کی 3 جوہری تنصیبات ملبےکاڈھیر

ویب ڈیسک: امریکا نے مذاکرات کا بہانہ بنا کر ایران کو دھوکہ دیا اور اچانک تین اہم جوہری مراکز پر فضائی حملے کر دیے۔ فردو، نطنز اور اصفہان میں واقع جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں بھاری تباہی کی اطلاعات ہیں۔ ایران نے اس کارروائی کے ردعمل میں آبنائے ہرمز بند کرنے اور سخت جوابی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی دفاعی حکام کا کہناہے کہ بی ٹو اسٹیلتھ بمبار طیاروں نے فردو نیوکلیئر سائٹ پر مکمل پے لوڈ کے ساتھ حملہ کیا، جس سے اس اہم ایٹمی مرکز کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ امریکی فضائی بیڑہ بغیر کسی نقصان کے واپس لوٹ آیا۔

اس حملے کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنے بیان  میں کہا کہ ہم نے ایران کی 3 نیوکلیئر سائٹس پر کامیاب حملہ کیا ہے اور فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی گئی ہے۔ہم نے ایران کے فردو، نطنز اوراصفحان میں موجود جوہری تنصیبات پر حملہ کیا اور امریکی طیارے ایرانی فضائی حدود سے باہر آچکے ہیں۔  

صدر ٹرمپ نے امریکی افواج کو " ایران پر کامیاب کارروائی" پر مبارکباد دی۔ اُن کا کہنا تھا کہ "دنیا کی کوئی اور فوج اس نوعیت کا کارنامہ سر انجام نہیں دے سکتی تھی۔ آج کی رات امریکا کی بڑی فتح ہے، اور اب اسرائیل کہیں زیادہ محفوظ ہو چکا ہے۔"

ایران کا آبنائے ہرمز بند، امریکی اثاثوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

اُدھر ایران نے امریکی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے آبنائے ہرمز بند کرنے اور جوابی کارروائی کا اعلان کر دیا، ایران نے کہا ہے کہ امریکہ تھوڑا انتظار کرے، حملوں کی سزا بھگتے گا۔

پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ ایران مشرق وسطی میں تمام امریکی اثاثوں کو نشانہ بنائے گا، یورپی یونین کا کوئی بھی بحری بیڑہ یورپ نہیں پہنچ سکے گا، اب ہمارے لیے جنگ شروع ہو چکی ہے، خطے میں موجود ہر امریکی شہری یا فوجی اب ہدف ہے۔

امریکا کو نقصان کہیں زیادہ ہوگا: خامنہ ای

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ٹیلی گرام پر پوسٹ کیا ہے کہ امریکا جنگ میں اپنے نقصان کیلئےداخل ہوگیا، امریکا کو پہنچنے والا نقصان ایران سے کہیں زیادہ ہوگا۔

امریکی حملے سے پہلے تینوں جوہری تنصیبات خالی کرا لی تھیں: ایران

ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکی حملے سے پہلے تینوں جوہری تنصیبات کو خالی کرا لیا گیا تھا، نشانہ بنائی گئی تنصیبات میں کوئی مواد نہیں تھا جو اخراج کا باعث بنے، دشمن کے فضائی حملوں میں فردو جوہری سائٹ کو نشانہ بنایا گیا، اصفہان اور نطنز جوہری سائٹس کے قریب بھی حملے کئے گئے۔

ایرانی عہدیدار کے مطابق فردونیوکلیئر سائٹ کی صرف داخلی اور خارجی سرنگوں کو نقصان پہنچا۔

ایرانی ایٹمی توانائی ادارے نے بھی جوہری سائٹس پر حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دشمن نے فردو، نطنز اور اصفہان جوہری سائٹس کو نشانہ بنایا، جوہری تنصیبات پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ٹرمپ اور نیتن یاہو میں رابطہ، مزید حملوں کا منصوبہ نہیں: امریکی ٹی وی
ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو میں رابطہ ہوا جس میں ٹرمپ نے امید کا اظہار کیا کہ یہ حملے نئی سفارت کاری کی راہ ہموار کریں گے۔

امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ امریکی صدرفی الحال مزید حملوں کا منصوبہ نہیں بنارہے ہیں، ایران پر حملے کے دوران اسرائیل امریکا سے مکمل رابطے میں تھا۔

انہوں نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نتن یاہو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک ٹیم کی طرح کام کیا اور اسرائیل کے لیے بدترین خطرے کو مٹا دیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کو خطرناک شدت قرار دیتے ہوئے اس بات کا انتباہ دیا ہے کہ اس تنازعہ کے شدت اختیار کرنے سے خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

سیکرٹری جنرل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (پہلے ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا کہ اب اس بات کا بڑھتا ہوا خطرہ موجود ہے کہ یہ تنازعہ تیزی سے قابو سے باہر ہو جائے گا، جس کے نتیجے میں شہریوں خطے اور دنیا کے لیے تباہ کن نتائج نکل سکتے ہیں۔

Watch Live Public News