مودی سرکار کاسکول کےمعصوم بچوں کےساتھ انسانیت سوزسلوک

مودی سرکار کاسکول کےمعصوم بچوں کےساتھ انسانیت سوزسلوک
کیپشن: مودی سرکار کاسکول کےمعصوم بچوں کےساتھ انسانیت سوزسلوک

ویب ڈیسک: مودی سرکار کا معصوم بچوں پر ظلم، یوگا ڈے کو سیاسی تشہیر کا ذریعہ بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے انٹرنیشنل یوگا ڈے کے موقع پر اپنی تشہیر کی خاطر انسانی ہمدردی کی تمام حدیں عبور کر لیں، معصوم قبائلی اسکول بچوں کو غیر انسانی حالات میں تقریب کا حصہ بننے پر مجبور کیا گیا۔مودی کی جانب سے کمزور طبقات کے ساتھ ظالمانہ سلوک بے نقاب ہوگیا۔

انٹرنیشنل یوگا ڈے کے موقع پر بھارتی ریاست آندھراپردیش کا شہر وشاکھاپٹنم میں مودی کی تشہیری مہم کی حقیقت عیاں ہوگئی،آندھراپردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو اور وزیر ماحولیات، سائنس و ٹیکنالوجی پَوَن کلیان اخلاقی پستی کا شکار ہوگئے۔معصوم بھارتی بچے مودی سرکار کے پی آر جنون کی بھینٹ چڑھا دئیے گئے۔

غربت اور بے بسی کا شکار معصوم قبائلی بچے محض ایک تشہیری شو کا حصہ بننے پر مجبور ہوگئے،دونوں وزراء نے قبائلی بچوں کو فرش پر سونے پر مجبور کیا، بنیادی سہولتوں کی بھی عدم فراہمی،مودی سرکار نے یوگا ڈے کے نام پر معصوم بچوں کا استحصال کیا گیا،سیاسی فائدے کی بھوک میں مودی سرکار کا اخلاقی دیوالیہ پن پوری دنیا کے سامنے عیاں ہو گیا،گودی میڈیا خاموش تماشائی، مودی سرکار کے شرمناک کرتوت پر پردہ ڈالنے میں مصروف عمل ہے۔

Watch Live Public News